75سال کی تقریبات کے سلسلے میں چینی فلم اسکریننگ کا انعقاد

75سال کی تقریبات کے سلسلے میں چینی فلم اسکریننگ کا انعقاد

کراچی (این این آئی) آرٹس کونسل اور ڈائریکٹر جنرل، وزارتِ خارجہ رابطہ دفتر کراچی کے مشترکہ تعاون سے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال کی تقریبات کے سلسلے میں چینی فلم اسکریننگ کا انعقاد آڈیٹوریم ون میں کیا گیا۔۔۔

جس میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور موفا کے ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان سومروسمیت عوامی جمہوریہ چین کے وائس قونصل جنرل ، محمد ثاقب صداقت(بنگلہ دیش)،قونصل جنرل انڈونیشیا ، ہرمن ہارڈی ناتا بن احمد(ملائیشیا)، قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹی ویلا وی اوردیگر موجود تھے ۔ تقریب کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی، ثقافتی روابط اور سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں