بوری بند لاش کیس:پولیس کی جانب سے ایف آئی آر عدالت میں جمع
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں قائد آباد کے علاقے سے تین سالہ بچی کی بوری بند تشدد زدہ لاش ملنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔۔۔
جہاں عدالت کے شوکاز نوٹس کے بعد پولیس نے مقدمے کی ایف آئی آر کی کاپی عدالت میں جمع کرا دی جبکہ کیس کی پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کر لی۔ پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مقدمے کے اندراج کے 14 روز بعد کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔مدعی مقدمہ کے وکیل اعجاز بنگش نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کے بجائے مدعی مقدمہ کو ہراساں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اب تک 13 افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے ہیں ۔