سہراب گوٹھ پر مقابلے میں ہلاک ملزم گاڑی چور گینگ کے اہم کارندے نکلے

سہراب گوٹھ پر مقابلے میں ہلاک ملزم گاڑی چور گینگ کے اہم کارندے نکلے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رات گئے سہراب گوٹھ پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس اور ملزموں کے درمیان مقابلے کا معاملہ۔۔

، مقابلے کے دوران گینگ کا سرغنہ فرمان عرف مانی اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا تھا۔ ہلاک ملزموں کا کرمنل ریکارڈ پولیس نے حاصل کرلیا۔ دونوں ملزم بین الصوبائی مانی گینگ کے اہم کارندے تھے ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کراچی سے گاڑیاں چوری کر کے پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں فروخت کیا کرتے تھے ۔ ہلاک ملزم فرمان الٰہی عرف عمران مانی عادی جرائم پیشہ تھا اور 03 بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا۔ ملزم اے وی ایل سی کو 20 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ہلاک ملزم کاشف عرف کاشو گینگ کا سرغنہ تھا، تعلق لاہور سے تھا،ملزم عادی جرائم پیشہ اور 2015 سے پنجاب میں گاڑی چوری، ناجائز اسلحہ اور منشیات کے مقدمات میں گرفتار یا اشتہاری تھا۔ ملزم کے خلاف پنجاب میں تقریباً 22 مقدمات درج ہیں۔دونوں ملزموں سے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ لوڈ میگزین برآمد ہوئے ۔ ملزموں کے قبضے سے ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں