حلقہ پی ایس30خیرپور Vپر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس-30 خیرپور-V پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ نشست پر پولنگ 16 اگست بروز اتوار ہوگی۔۔
دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسر 6 جولائی کو پبلک نوٹس جاری کرے گاجبکہ امیدوار 8 سے 10 جولائی تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے ۔شیڈول کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات 30 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے ، جس کے بعد حلقہ پی ایس 30 خیرپور-V میں پولنگ 16 اگست بروز اتوار ہوگی۔