جامعہ کلاتھ کے قریب 100سالہ پرانا درخت گرگیا

جامعہ کلاتھ کے قریب  100سالہ پرانا درخت گرگیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فریسکو چوک سے جامعہ کلاتھ جانے والی سڑک پر دکانوں کی تعمیر کے دوران درخت گر گیا۔

 مکینوں کا کہنا ہے کہ درخت کی عمر100 سال سے زائد ہے ۔ مکینوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پردرخت کے تنے کو کیمیکل ڈال کر کمزور کیا گیا جس کی وجہ سے درخت گرا ہے ۔دوسری جانب کے ایم سی کے محکمہ پارکس کے حکام کہنا ہے کہ سڑک سے درخت کو ہٹانے کا کام جاری ہے ، درخت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں