پولیس اورپی ای بی ایس کے درمیان معاہدہ
کراچی(اے پی پی)پولیس اور پاکستان آئی بینک سوسائٹی(پی ای بی ایس )اسپتال کے درمیان افسران، جوانوں، ریٹائرڈ اہلکاروں اور ۔۔
ان کے اہل خانہ کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مفاہمتی یادداشت(ایم او یو)پر دستخط کیے گئے ۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جمعرات کو معاہدے پر دستخط کی تقریب ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان اورپی ای بی ایس اسپتال کے صدر قاضی ساجد علی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ معاہدے کے تحت کراچی پولیس کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کوپی ای بی ایس اسپتال میں آنکھوں، دل، ذیابیطس، دانتوں،منہ کے کینسر و بریسٹ کینسر کی سرجری اور دیگر طبی سہولیات مفت یا رعایتی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی جبکہ منہ کے کینسر اور تمباکو نوشی سے متعلق بیماریوں کی اسکریننگ اور آگاہی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے ۔ اسپتال کی جانب سے کراچی پولیس کیلئے خصوصی سروس ڈیسک بھی قائم کیا جائے گا تاکہ طبی سہولیات کی بروقت اور موثر فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔