رکشہ چھیننے والا4رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
کراچی(اے پی پی)گلشنِ معمار پولیس نے خفیہ اطلاع پر غنی آباد کے اسٹریٹ کرائم اور رکشہ چھیننے والے 4رکنی مبینہ ڈکیت گینگ کو گرفتارکرکے ۔۔
ان کے قبضے سے 2غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 3رکشے اور 6نمبر پلیٹس برآمد کرلیں۔جمعرات کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہباز ولد اسلم، صدام ولد مختیار، یونس ولد عباس علی اور وقاص ولد رئیس احمد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کے زور پر رکشہ چھینتے اورپھررکشہ کو کھول کر اسپیئر پارٹس فروخت کرتے تھے ۔