سگنل توڑنے والے رکشے کو خوفناک حادثہ،کئی افراد زخمی
کراچی (آئی این پی) ڈیفنس میں رکشے حادثے میں کئی افراد معمولی زخمی ہو گئے ۔سگنل توڑنے والے رکشے کی جلد بازی کے باعث اگرچہ جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈرائیور نے کئی مسافروں کی جانیں خطرے میں ڈال دی تھیں۔ ویڈیو میں سیاہ رنگ کی کار کو سڑک پر جاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔۔۔
دوسری جانب سگنل بند ہونے کے باوجود ایک رکشہ تیزی سے چلا آ رہا تھاجس کا نتیجہ یہ نکلا کہ رکشہ آ کر کار سے ٹکرا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اُس سمت والے لال سگنل کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں سے رکشہ چلا آ رہا تھا، تاہم اس نے سگنل کی تعمیل کی ضرورت محسوس نہیں کی اور دل دہلا دینے والے حادثے کا سبب بن گیا۔