بلدیاتی پنشنرز کاسندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

بلدیاتی پنشنرز کاسندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

کراچی (این این آئی)مختلف ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز (ٹی ایم سیز)کے ریٹائرڈ ملازمین نے پنشن، کمیوٹیشن، گریجویٹی اور ۔۔

پراویڈنٹ فنڈ کی عدم ادائیگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی تمام قانونی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ میں پینشنرز اور وکلا کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر قانون دان ندیم شیخ ایڈووکیٹ، سلیم مائیکل ایڈووکیٹ، فہد علی ایڈووکیٹ، حارث امین بھٹی، الیفیز مائیکل، منیر احمد، رفیق عباسی اور دیگر شریک ہوئے جبکہ الائنس کے سربراہ سید ذوالفقار شاہ اور عباس احمد نے بھی معاونت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعلی بھرتیوں کو بنیاد بنا کر ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات روکنے کے اقدام کو بھی عدالت میں چیلنج کیا جائے گا جبکہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی عدم ادائیگی اور عدالت کی مقرر کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد بھی درخواستوں کا حصہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں