جیکب آباد:گاؤں دودا پور میں شوہر بیوی کوقتل کرکے فرار

جیکب آباد:گاؤں دودا پور میں شوہر بیوی کوقتل کرکے فرار

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جیکب آباد کے دوداپور تھانے کی حدود گاؤں حسین بخش میں مبینہ طور پر شوہر نے اپنی نوجوان بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔۔

، پولیس کے مطابق ملزم زاہد نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیا، مقتولہ کی لاش کو تعلقہ اسپتال گڑھی خیرو منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم قتل کی وجہ سے معلوم نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب سانگھڑ کے تعلقہ کھپرو کے گاؤں وینھو دڑو میں پراسرار طور پر جاں بحق خاتون کے مقدمے کا اندراج نہ ہونے پر 24 گھنٹوں سے دھرنا جاری ہے۔ ورثا کا مؤقف ہے کہ خاتون کو ہراساں کرکے خودکشی پر مجبور کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں