مختلف علاقوں میں کمیونٹی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

مختلف علاقوں میں کمیونٹی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی (آئی این پی)میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بلدیہ ٹاؤن آمد، پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کر دیا۔۔۔

میئر کراچی کے ہمراہ ایم پی اے آصف موسیٰ، ٹاؤن چیئرمین بلدیہ کریم آسکانی اور دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر میئر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بلدیاتی حکومت کے شہر میں بہتری کے اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ماضی میں شہریوں کے لیے سماجی تقریبات کے انعقاد کی مناسب سہولت موجود نہیں تھی، اب مختلف علاقوں میں کمیونٹی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔ ہم شہریوں کو مزید سماجی سہولیات فراہم کریں گے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کے قیام کو فروغ مل سکے ۔ میئر کراچی نے ڈی جی ٹیکنیکل سروسز، بلدیہ عظمیٰ کراچی کو مزید کمیونٹی سینٹرز کے قیام کے حوالے سے جامع تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں