اسمگل شدہ چھالیہ سے بھری پک اپ پکڑی گئی

 اسمگل شدہ چھالیہ سے بھری پک اپ پکڑی گئی

کراچی(اے پی پی):تھانہ ماڑی پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہاکس بے روڈ سے اسمگل شدہ چھالیہ سے بھری پک اپ پکڑلی۔۔۔

۔ہفتہ کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار اسمگلر محمد حسین 20بورے وزنی 280کلو چھالیہ سوزوکی میں لوڈ خالی بوریوں کے بنڈلوں کے نیچے چھپا کرحب بلوچستان سے کچے کے راستے کراچی اسمگل کررہاتھا ۔ پولیس نے برآمدشدہ چھالیہ و گاڑی کو قبضہ میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کردیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں