شہری آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ، سلیم ترابی
کراچی (این این آئی)مرکزی میلاد الائنس پاکستان کے بانی چیف آرگنائزر محمد سلیم ترابی نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا معاشی، تجارتی اور صنعتی شہر ہونے کے باوجود بنیادی شہری سہولیات سے محروم ہوتا جا رہا ہے ۔۔۔۔
شہریوں کو روزانہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، گندگی، سیوریج کے مسائل، ٹریفک جام اور ناقص بلدیاتی انتظامات کا سامنا ہے ، جس کے باعث عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ۔ مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پرکارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کی بیشتر گلیاں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جگہ جگہ گڑھے حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔