ڈاکٹر عشرت العبادکا ایران سے توانائی معاہدوں پر عملدرآمد کا مطالبہ
کراچی (این این آئی)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور۔۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت پیش رفت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس سازگار ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران کے ساتھ گیس، پیٹرولیم، توانائی اور تجارتی معاہدوں پر فوری عملدرآمد کرنا چاہیے تاکہ عوام کو سستی توانائی میسر آسکے اور ملکی معیشت مستحکم ہو۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے ، پٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دیا جائے۔