بلڑی شاہ کریم:پانی بحران کیخلاف کاشتکاروں کا احتجاج، شاہراہ بلاک
بلڑی شاہ کریم (نمائندہ دنیا)سب ڈویژن گاجا واہ سے نکلنے والی ڈھٹ شاخ کی ٹیل تک پانی نہ پہنچنے کیخلاف سینکڑوں آبادگاروں نے۔۔
جاڑاواہ اسٹاپ کے قریب سجاول ٹنڈو محمد خان قومی شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی، مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز اور سوکھی فصلوں کے نمونے اٹھائے ہوئے تھے ۔ آبادگاروں کا کہنا تھا کہ دھان کی کاشت کا اہم وقت تیزی سے گزر رہا ہے مگر ڈھٹ شاخ کی ٹیل تک پانی نہ پہنچنے کے باعث فصلیں سوکھ کر تباہ ہورہی ہیں۔ جس سے کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔