گھوٹکی، محراب پور میں حادثات کے باعث 3افراد جاں بحق

گھوٹکی، محراب پور میں حادثات کے باعث 3افراد جاں بحق

گھوٹکی، محراب پور (نمائندگان)ٹریفک حادثات نے 3افراد کی جانیں لے لیں۔ گھوٹکی میں پرائم فلور مل کے اندر ٹرک کو لوڈنگ کے لیے ریورس کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران مزدور عبدالماجد مہر اس کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

 اسپتال سے ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ پر بائی پاس کے مقام پر کوچ سے ضعیف شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت قادر بخش ملاح کے نام سے ہوئی، جو گاؤں جمعہ خان میر بحر کا رہائشی ہے ۔ جبکہ نیو جتوئی شہر میں ٹرک کی زد میں آکر 12 سالہ شہزاد علی ولد پٹھان دونگھ جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ٹرک کو تحویل میں لیکر پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ، لاش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں