عباسی شہید اسپتال کو تباہی سے بچایا جائے ، سعید راجپوت

عباسی شہید اسپتال کو تباہی سے  بچایا جائے ، سعید راجپوت

کراچی(سٹی ڈیسک)سول سوسائٹی ایسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین محمد سعید راجپوت نے کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتال کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔۔۔

 میئر کراچی فوری نوٹس لیں، بچوں کا وارڈ بند ہونا لاکھوں کی آبادی کو طبی سہولیات سے محروم کرنے کے مترادف ہے ۔ عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پر اپنے ردعمل میں سعید راجپوت نے مزید کہا کہ ہم کے ایم سی حکام سے سوال کرنا چاہتے ہیں کہ بڑے اسپتال کو نظرانداز کیوں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال شہید ذوالفقار علی بھٹوکے کئی کارناموں میں سے ایک کارنامہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں