گلشن حدید میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کی بندش،عوام مشتعل
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن حدید میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کی مبینہ بندش، اساتذہ کی شدید کمی اور کالج کی دوسرے علاقے میں منتقلی کی اطلاعات پرعوام میں غم وغصہ پایاجاتاہے ۔
سوشل میڈیا پر جاری عوامی مہم میں حکومت سندھ اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور گلشن حدید کے طلبہ کو تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گلشن حدید فیز 2 میں منظور شدہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کیلئے شام کی کلاسز کا آغاز وہاں پہلے سے قائم گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی عمارت میں ہونا تھا تاہم اس وقت وہاں بوائز کالج کا بورڈ تو موجود ہے تاہم تدریسی سرگرمیاں معطل ہیں۔دوسری جانب وزیر تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہواہے اور یہ اطلاعات غلط ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments