متحدہ خاتمے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ، ذیلی کمیٹی
کارکنان حیدرآباد میں چیئر مین کے تاریخی استقبال کی بھرپور تیاری کریں،سلیم رزاق ایسے مفاد پرستوں کو ناکام بناناہے جو اتحاد تنظیم کی خرابی کا باعث بن رہے ، ظفر احمد
حیدر آباد (بیورورپورٹ ) کارکنان اپنے چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا شاندار، منظم اور تاریخی استقبال کرنے کے لیے بھرپور تیاریاں کریں۔ان خیالات کا اظہارسندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج سلیم رزاق نے ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے مختلف ٹاؤنز کا دورہ کرتے ہوئے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج محمد علی شاہ، رکن کمیٹی حق نواز، ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و دیگر بھی موجود تھے ۔ 25جولائی کو ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے فقید المثال استقبال، لبر ٹی چوک تاکوہ نور چوک ریلی اور عوامی اجتماع کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر خالد مقبول کی آمد کارکنان کے لیے حوصلہ افزا موقع ہے اور اس موقع پر سندھ بھر بالخصوص حیدرآباد کے کارکنان اپنے جوش و جذبے ، نظم و ضبط، اتحاد کا بھرپور مظاہرہ اور25 جولائی کو بھرپور شرکت کرکے اپنی وابستگی کا عملی ثبوت دیں گے ۔ ظفر احمد صدیقی نے کہا کہ چند مفاد پرست تنظیم کو اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے انارکی پھیلانے کا سبب بننے لگے تو احتساب کا عمل ہو نے لگا تو وہ تنظیم پر الزام تراشی کی سیاست کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کے ایجنڈے ء پر عمل پیرا ہوگئے ، کارکنا ن اپنے نظریہ کے تحفظ کیلئے ایک چٹان کی مانند کھڑے ہیں اور جو لوگ ایم کیوایم کے خاتمے کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ہمیں اپنے اتحاد سے ایسے مفاد پرستوں کو ناکام بناناہے جو ہماری تنظیم اور قوم کے اتحاد کی خرابی کا باعث بن رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments