لاڑکانہ، گونگے ، بہرے افراد کا مطالبات منوانے کے لئے مظاہرہ
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)لاڑکانہ میں پیپلز ڈیف اینڈ ڈمب یونٹ آرگنائزیشن کی اپیل پر گونگے اور بہرے افراد کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ہاتھوں میں بینرز اٹھا کر پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر رہنماؤں فیاض احمد کھیڑو، فدا حسین بڑدی، آصف علی سومرو، فرمان سولنگی اور دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم سمیت دیگر گونگے اور بہرے افراد تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ہنرمند بھی ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں اپنے جائز حقوق اور مراعات سے محروم رکھا گیا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ معذور کوٹے کے تحت ملازمتیں فراہم کرنے کے ساتھ قانون کے مطابق مراعات دی جائیں اور ان کے جائز مسائل حل کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments