سجاول:زرعی پانی کی قلت کے خلاف کاشتکاروں کا دھرنا

سجاول:زرعی پانی کی قلت کے خلاف کاشتکاروں کا دھرنا

بدھوتالپر (نامہ نگار)سجاول میں زرعی پانی کی قلت کے خلاف کاشت کاروں اور کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیدیا۔

سجاول-ٹنڈو محمد خان خان روڈ پر محمود واہ اسٹاپ کے مقام پر دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ دھرنے میں فیاض، انور اور دیگر کاشت کاشت کاروں اور کسانوں کا کہنا تھا کہ زرعی پانی کی شدید قلت کے باعث دھان کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے پانی کی عدم فراہمی سے کاشت کاروں اور کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر زرعی پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور پانی کی منصفانہ تقسیم کی جائے ، تاکہ دھان سمیت دیگر فصلوں کو تباہی سے بچایا جا سکے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات پر فوری توجہ نہ دی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...