جناح یونیورسٹی کے طالبعلم کو اسکالرشپ نہ دینے کیخلاف فیصلہ محفوظ

 جناح یونیورسٹی کے طالبعلم کو اسکالرشپ نہ دینے کیخلاف فیصلہ محفوظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کی جانب سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علم کو اسکالرشپ نہ دینے کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اویس احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ یتیم بچوں کے لیے اسکالرشپ میں پانچ فیصد کوٹہ مختص ہے ، درخواست گزار طالب علم مقررہ معیار پر پورا اترتا ہے ، اس کے باوجود اسے اسکالرشپ نہیں دی جارہی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار میڈیکل کے شعبے میں تیسرے سال کا طالب علم ہے ۔سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سرکاری پالیسی کے مطابق اسکالرشپ کے لیے طالب علم کا 2.5 جی پی اے ہونا ضروری ہے ۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیے کہ یہ وہ والی اسکالرشپس ہیں جو وزراء اور بیوروکریٹس کے بچے وصول کرتے تھے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ تو بڑا کیس تھا، یتیم بچوں کو اسکالرشپس کیوں نہیں دے رہے تھے ؟ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...