معاشی استحکام کیلئے نجی شعبے اور حکومت کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا،حسن بخشی
کراچی(کامرس رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد)کے چیئرمین حسن بخشی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے جس کی حفاظت اور ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا راستہ مضبوط صنعت، کاروبار اور بالخصوص تعمیراتی شعبے کے فروغ سے جڑا ہوا ہے ۔ تعمیراتی شعبہ ملکی معیشت کی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور لاکھوں خاندانوں کے معاشی استحکام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔چیئرمین آباد نے کہا کہ ہمیں ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول موجود ہو اور کاروباری طبقے کو مکمل تحفظ حاصل ہو۔ ملک میں معاشی استحکام کے لیے نجی شعبے اور حکومت کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا تاکہ ترقی کا سفر تیز اور پائیدار بنایا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments