کے ایم سی ریٹائرڈ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کا میئر سے اظہارِ تشکر

کے ایم سی ریٹائرڈ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کا میئر سے اظہارِ تشکر

کراچی (این این آئی) کے ایم سی ریٹائرڈ ایمپلائز ایکشن کمیٹی نے حاضر سروس ملازمین کے لیے مالی سال 2025-2026ء میں اعلان کردہ 12 فیصد تنخواہ میں اضافے کو۔۔۔

 جولائی 2026ء کی تنخواہوں میں شامل کرکے اگست 2026ء میں ادائیگی یقینی بنانے پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پوری کونسل کو دلی مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔کے ایم سی ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر سعید اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ حاضر سروس ملازمین کے لیے اعلان کردہ اضافے پر عملدرآمد ایک قابلِ تحسین اور ملازم دوست اقدام ہے ، جسے کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین بھی قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...