قاضی ہاؤس میں تعمیرات کیخلاف حکم امتناع میں مزید توسیع

قاضی ہاؤس میں تعمیرات کیخلاف حکم امتناع میں مزید توسیع

سندھ ہائیکورٹ نے 20 اگست کوہیریٹیج کمیٹی اجلاس کے منٹس طلب کرلئےجوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے بیوی کے مبینہ قاتل کا4 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ثقافتی ورثہ قرار دی گئی قاضی ہاؤس کی عمارت میں تعمیرات کے خلاف درخواست پر ہیریٹیج کمیٹی کے اجلاس کے منٹس طلب کرتے ہوئے تعمیرات کے خلاف جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں قاضی ہاؤس میں مبینہ تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ثقافتی ورثہ قرار دی گئی قاضی ہاؤس کی عمارت رہائشی مقاصد کے لیے لیز پر دی گئی ہے ۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز کے تحت زمین کے استعمال میں تبدیلی کیلئے مجاز اتھارٹی سے منظوری ضروری ہے۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہیریٹیج کمیٹی کے اجلاس کے منٹس سامنے آنے کے بعد درخواست پر تفصیلی دلائل دیے جائینگے ۔ دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم شوکت کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنا مقصود ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی والدہ نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ ابتدائی طور پر ملزم نے موقف اختیار کیا تھا کہ گولی اتفاقیہ چلنے کے باعث بیوی کی موت ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران شوہر کے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ جبکہ ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...