مددگار 15 کی کارروائی، بچی بحفاظت ورثا کے حوالے
کراچی(این این آئی)مبینہ ٹاؤن میں پولیس مددگار 15 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر لاوارث ملنے والی بچی کو بحفاظت اس کے ورثا کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق مددگار 15 کو اطلاع ملی تھی کہ ایک مشکوک شخص ایک بچی کو اپنے ساتھ لے جارہا ہے ۔ ایک شہری کی جانب سے پوچھ گچھ کیے جانے پر مشکوک شخص بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے بچی کی نشاندہی اور حاصل ہونے والی معلومات کی مدد سے اس کے ورثا کا سراغ لگا لیا۔بعد ازاں بچی کو بحفاظت اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا۔ بچی کی خیریت سے واپسی پر اہلخانہ نے پولیس مددگار 15 کی بروقت کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments