کندھکوٹ:محمدانی، بھنگوار برادریوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک

کندھکوٹ:محمدانی، بھنگوار برادریوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک

کندھ کوٹ(نامہ نگار)کندھ کوٹ کے قریب بھنگوار اور محمدانی برادریوں کے درمیان جاری خونی تصادم کے نتیجے میں بھنگوار برادری کا ایک شخص غلام مرتضیٰ بھنگوار قتل ہوگیا۔۔۔

واقعہ کے بعد بھنگوار برادری کے لوگ بڑی تعداد میں پہنچ گئے اور لاش کو سول اسپتال پہنچایا، بھنگوار برادری کے لوگ بڑی تعداد میں اسلحہ لیکر پہنچ گئے، واقعے کے بعد علاقے میں ماحول سوگوار ہو گیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محمدانی اور بھنگوار برادریوں کے درمیان جاری خونی تنازع کے باعث پیش آیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ سال قبل سیاہ کاری پر جھگڑا شروع ہوا تھا جس میں دو خواتین، ایک راہگیر سمیت 12 افراد قتل ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...