نوشہرو فیروز میں بیماری پھیلنے سے جانور مرنے لگے ، مالکان پریشان
محراب پور(نمائندہ دنیا)ضلع نوشہرو فیروز میں جانور بیماری کا شکار ہوکر مرنے لگے، جس سے مالکان پریشان ہیں۔۔۔
گاؤں عادل خان، گاؤں ٹنڈومیر علی، گاؤں ملک احمد، گاؤں سہراب خان، گاؤں احمد خان مشوری میں پراسرار بیماری سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گاؤں احمد خان مشوری میں ایک ہفتہ کے دوران ایک درجن سے زائد اعلیٰ نسل کی بکریاں مر گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments