حیدر آباد:سائٹ وفد کی ایس ایس پی سے ملاقات، گزارشات پیش
وفد نے امن وامان کی صورتحال پراطمینان، سکیورٹی اقدامات خوش آئند قرار دیئےصنعتکاروں، تاجروں، صنعتی علاقوں کی سکیورٹی ترجیحات میں شامل، شاہزیب چاچڑ
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے چیئرمین عبدالرحمان راجپوت کی قیادت میں ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ سے ملاقات کی، وفد نے ایس ایس پی حیدرآباد کے سامنے مختلف امور اور اپنی گزارشات پیش کیں۔ وفد نے شہر حیدرآباد میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف حیدرآباد پولیس کی موثر کارروائیوں کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالرحمان راجپوت نے کہا کہ وہ ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد سائٹ کے علاقے میں پولیس پکٹوں کے قیام کے وعدے کو عملی جامہ پہنانے اور پولیس کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سائٹ کے صنعتی علاقے کی بہتری اور سکیورٹی کے حوالے سے اس نوعیت کے موثر اقدامات پہلی مرتبہ کیے گئے ہیں، جو صنعتی و کاروباری برادری کے لیے نہایت خوش آئند ہیں۔ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے گزارشات کو غور سے سنا، اور کہا کہ سائٹ ایسوسی ایشن شہر کی تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرنے والا ایک اہم ادارہ ہے اور اس سے وابستہ صنعتکاروں، تاجروں اور صنعتی علاقوں کی سکیورٹی حیدرآباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں پولیس نفری بڑھائی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments