میرپور خاص:بڑے محکمانہ ایکشن میں متعدد پولیس اہلکاروں کوسزائیں
میرپور خاص(بیورو رپورٹ)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس فیصل عبداللہ چاچڑ کی زیرِ نگرانی پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ احتساب کا عمل جاری ہے۔۔۔
اسی سلسلے میں ڈی آئی جی آفس میں آرڈرلی روم منعقد کیا گیا، جہاں محکمانہ کارروائی کے تحت انسپکٹر جنید قمر میمن کو دو سال کی منظور شدہ سروس ضبط کرنے کے ساتھ رینک میں تنزلی کی سزا دی گئی، انسپکٹر کامران ہالیپوٹو کی ایک سال کی منظور شدہ سروس ضبط، سب انسپکٹر خالد حسین قریشی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رفیق احمد لغاری کو بھی دو، دو سال کی منظور شدہ سروس ضبط کرنے کی سزا دی گئی جبکہ پولیس کانسٹیبل علی رضا لغاری (PC/1882) کو ملازمت سے جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی گئی۔ محکمانہ کارروائی کے دیگر فیصلوں میں ایک انسپکٹر کو اسٹاپیج آف انکریمنٹ جبکہ متعدد افسران و اہلکاروں کو سینشور کی معمولی سزائیں بھی دی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments