میرپور خاص، محراب پور میں حادثات وواقعات، 3 افراد ہلاک

میرپور خاص، محراب پور میں حادثات وواقعات، 3 افراد ہلاک

گاؤں جھامن شاہ میں گٹر سے ڈرائیور، دریا مری میں نومولود کی لاشیں ملیںمحراب پور میں نوجوان کی خودکشی، گروہی تصادم میں 3افراد زخمی ہوگئے

میرپور خاص، محراب پور (نمائندگان) میرپورخاص کے گاؤں جھامن شاہ لکیاری میں گٹر نالے سے ایک شخص کی لاش ملی، جس کی شناخت ورثا نے 40 سالہ دین محمد ولد غلام حسین کے نام سے کی، متوفی کے بھتیجے شہزاد علی سولنگی کے مطابق ان کے چچا گزشتہ رات گھر سے نکلے تھے جس کے بعد ان سے رابطہ نہیں ہوسکا، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی گزشتہ روز تنخواہ لیکرآیا تھا اور متوفی سے رقم چھیننے کے بعد نامعلوم افراد نے اسے گٹر نالے میں گرا دیا اور فرار ہوگئے ، تاہم پولیس نے اسکی تصدیق نہیں کی۔ادھر محراب پور کے قریب دریا خان مری تھانے کی حدود سے گزرنے والی نصرت کینال میں نومولود کی لاش دیکھ کر عوام نے پولیس کو اطلاع دی، جس نے مقامی غوطہ خور کی مدد سے لاش نکال کر اسپتال منتقل کر دی ۔ جبکہ محراب پور تھانے کی حدود سہتو محلے میں پندرہ سالہ نوجوان میثم سہتو ولد عمران سہتو نے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے ، پولیس کے مطابق لاش ضروری کارروائی بعد ورثا حوالے کر دی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ دوسری جانب مورو تھانے کی حدود گاؤں جمعہ نوریو میں لنجار برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جس میں ڈنڈے ، اینٹیں لگنے سے ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔ دوسری طرف ٹنڈو میر علی شہر میں سرکاری اسپتال کی ناکارہ عمارت کو گراتے ہوئے دیوار گرنے سے اسکے ملبے تک دب کر حسیت بھٹی زخمی ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...