منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،ملزمہ خاتون اور اسکے بیٹے سمیت تین گرفتار

منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،ملزمہ خاتون اور اسکے بیٹے سمیت تین گرفتار

کراچی(آئی این پی)صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف صوبے بھر میں کاروائیاں جاری ہیں۔

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی دو مختلف کاروائیوں میں 4 ہزار 2 سو گرام آئس برآمد کرلی۔برآمد کی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 75 لاکھ روپے سے زائد ہے ۔محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ضلع شرقی میں کاروائی، منشیات فروشی میں ملوث خاتون گرفتار کرلیا۔گرفتارخاتون کے قبضے سے 200 گرام آئس (میٹامفیٹامائن) برآمد کرلی۔محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ونگ شرقی کی خاتون ملزمہ کی نشاندہی پر مدراس کالونی میں مکان پر چھاپہ مارا،بدنام زمانہ منشیات فروش فریدہ، لیلیٰ اور بیٹا اسد گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے 4 ہزار گرام مزید آئس برآمد کرلی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی خرید و فروخت اور سپلائی کے منظم نیٹ ورک سے وابستہ ہیں۔صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ نے چھاپہ مار ٹیم کو شاباش دی اور ہدایت دی کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...