ناظم آباد ٹاؤن میں شجرکاری مہم

ناظم آباد ٹاؤن میں شجرکاری مہم

کراچی(این این آئی)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد نے درخت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ماحولیاتی بہتری اور سرسبز و شاداب ماحول کے فروغ کے لیے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔

اس سلسلے میں بورڈ آفس مین روڈ پر پودے لگائے گئے ۔چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے پودا لگا کر شجرکاری مہم میں عملی طور پر حصہ لیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی، اسسٹنٹ کمشنر رابعہ سید، میونسپل کمشنر عزیز الرحمن تنیو، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر انفارمیشن اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی پودے لگائے ۔سید محمد مظفر نے کہا کہ درخت اور پودے شہر کے ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر شجرکاری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ ناظم آباد ٹاؤن کو صاف ستھرا، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے بلدیاتی سطح پر مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف پودے لگانا ہی کافی نہیں بلکہ ان کی حفاظت اور بہتر نشوونما بھی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...