نجی اسپتال کے باہر انسانی ٹانگ ملنے سے خوف وہراس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیڈیم روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال کے باہر سے انسانی ٹانگ برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ انسانی ٹانگ خیرپور سے تعلق رکھنے والے شوگر کے مریض کی ہے، جو علاج کے لیے نجی اسپتال آیا تھا۔ آپریشن کے دوران مریض کی ٹانگ کاٹنی پڑی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مریض کے اہلخانہ کو کٹے ہوئے انسانی عضو کی تدفین کے طریقہ کار اور قبرستان کے حوالے سے معلومات نہیں تھیں، جس کے باعث وہ کٹی ہوئی ٹانگ اسپتال کے باہر چھوڑ کر چلے گئے ۔ایک شہری نے اسپتال کے باہر انسانی ٹانگ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ کی۔ متعلقہ افراد کی موجودگی میں انسانی عضو ریسکیو حکام کے حوالے کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں جبکہ اسپتال انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افراد سے بھی تفصیلات لی جارہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments