مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار

مبینہ پولیس مقابلے میں  زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی(اے پی پی)تھانہ سرجانی کے علاقے زنجانی موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2پسٹلز بمعہ ایمونیشن، والٹ، نقدی، موبائل فونز اورایک موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

منگل کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتارملزمان میں عرفان ولد اسلم (زخمی)، اشرف ولد جوہر اور سلمان ولد نیک حسین شامل ہیں۔پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امدادکیلئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل لاتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...