اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو،پی آئی بی، عزیزآباد اور نیو کراچی میں وارداتیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں۔ پی آئی بی، عزیزآباد اور نیو کراچی میں پیش آنے والی تین مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، شہر کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں پی آئی بی کے علاقے محمدی مسجد روڈ پر موٹر سائیکل سوار شہری کو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے شہری کا تعاقب کرنے کے بعد اسے روکا اور نقد رقم و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ دوسری جانب عزیزآباد بلاک آٹھ میں گھر کے باہر بیٹھی ایک خاتون ڈکیتی کا نشانہ بن گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق موٹرسائیکل پر آنے والی ایک خاتون نے واردات کی جبکہ اس کا ساتھی قریب ہی موجود رہا۔ ملزمہ خاتون سے قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئی، ادھر نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی میں بھی نامعلوم ملزمان نے دو شہریوں سے موبائل فون چھین لیے جبکہ ایک کار سوار شہری سے موبائل فون اور گاڑی کی چابی بھی لے اڑے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو فوٹیجز کی مدد سے ان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments