عوامی مقام پر خاتون سے نازیبا حرکت کا ملزم بری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عوامی مقام پر خاتون سے نازیبا حرکت کرنے کے مقدمے میں ملزم محی الدین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔
عدالت نے فریقین کے حتمی دلائل سننے کے بعد مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی یونیورسٹی روڈ پر خاتون سے نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم محی الدین ضمانت پر عدالت میں پیش ہوا۔ عدالت نے مقدمے کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو شک کا فائدہ دیا اور مقدمے سے بری کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ مبینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments