جناح اسپتال، ریسکیو 1122 کے تحت تربیتی سیشن

جناح اسپتال، ریسکیو 1122 کے تحت تربیتی سیشن

ڈاکٹرز ،عملے اور سکیورٹی اہلکاروں کو فائر ڈرل کے دوران بچاؤ کی تربیت دی گئیاپنی حفاظت اولین ترجیح،بعد ازاں مریضوں اور دیگر افراد کی مدد کی جائے ،ماہرین

کراچی (این این آئی)جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی نے ریسکیو 1122 کے تعاون سے ایک جامع لازمی فائر ڈرل کا انعقاد کیا، جس کا مقصد ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری، حفاظتی شعور اور آگ یا دیگر ہنگامی صورتحال میں موثر کارروائی کو بہتر بنانا تھا۔اس فائر ڈرل میں ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرا میڈیکل اسٹاف، سکیورٹی اہلکار، جے پی ایم سی کے مختلف شعبہ جات کے نمائندگان، پاکستان رینجرز کے اہلکار اور جے پی ایم سی کے کالج آف نرسنگ اور اسکول آف نرسنگ کے شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔فائر ڈرل کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ڈاکٹرز اور اسٹاف کو عملی تربیت فراہم کی کہ آگ لگنے کی صورت میں کس طرح محفوظ اور مؤثر طریقے سے کارروائی کرنی ہے۔

ماہرین نے کہا کہ خواہ آگ ہسپتال، کام کی جگہ، گھر یا کسی بھی دوسری جگہ پر لگی ہو، فائر ایکسٹنگوشر کا درست استعمال کیسے کرنا ہے، صورتحال کا جائزہ کس طرح لینا ہے اور سب سے پہلے اپنی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔ماہرین کی جانب سے محفوظ طریقے سے مریض یا کسی دوسرے متاثرہ شخص کو آگ سے نکالنے اور مدد فراہم کرنے کے طریقے بھی سکھائے گئے۔تربیت کے دوران ماہرین نے اس بات پر خصوصی زور دیاکہ اپنی حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح ہے ، بعد ازاں مریضوں اور دیگر افراد کی مدد کی جائے اور صرف اسی صورت میں آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جائے جب ایسا کرنا محفوظ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...