گلشن اقبال ٹاؤ ن، 600 سے زائد طلبہ کیلئے تعلیم کارڈ جاری
طلبہ کویونیفارم، اسکول بیگ، اسٹیشنری اور دیگر تعلیمی اشیاء فراہم کی جائینگیتعلیم ترجیح ، بچوں کو پڑھا کر مستقبل محفوظ بنانا ہمارا وژن ہے ، منعم ظفرخان
کراچی(آئی این پی)جماعت اسلامی کے گلبرگ ٹاؤن کے بعد ایک او ر ٹاؤن گلشن اقبال نے بھی اسکولوں کے 600سے زائد طلبہ کیلئے تعلیم کارڈ جاری کر دیا جس کے ذریعے انہیں یونیفارم، اسکول بیگ، اسٹیشنری و دیگر تعلیمی اشیاء ملیں گی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے تعلیم کارڈ 2026کے اجراء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن چیئرمین اور ان کی پوری ٹیم، ڈائریکٹر ایجوکیشن کو تعلیمی کارڈ کے اجراء پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، تعلیم کارڈ اور یہ تقریب اعلان ہے کہ تعلیم ہماری ترجیح ہے، یہی جماعت اسلامی کا وژن ہے کہ بچوں کو پڑھایا جائے اور مستقبل کو محفوظ بنایا جائے ،تعلیم سے تعمیر کا سفر آگے بڑھے گا۔
ٹاؤنز میں جب اختیارات ملے تو اسکولوں کو ازسر نو بحال کرنا ہمارا عزم تھا۔ گلشن ٹاؤن کے سرکاری اسکولوں میں 278 بچے پڑھا کرتے تھے جبکہ گزشتہ 3 سال میں 610 بچے سرکاری اسکولوں میں داخل ہوئے ہیں۔ ملک پر وڈیرے جاگیردار، خان خوانین اور سرداروں نے قبضہ کیا ہواہے ، وطن عزیز پاکستان میں مسلط حکمرانوں نے ہمیشہ تعلیم کے شعبے کو نظر انداز کیا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے میں 11 ہزار اسکولز کو آؤٹ سورسز کرچکی ہیں۔سندھ کا حال یہ ہے کہ 75 فیصد سرکاری تعلیمی اداروں میں بجلی اور 40 فیصد میں پانی موجود نہیں ہے ۔ تقریب سے ٹاؤن چیئرمین گلبرگ ڈاکٹر فواد احمد،امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر، ٹی ایم سی گلشن اقبال ایجوکیشن کمیٹی کی چیئرمین اسماء طاہرنے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments