عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ریاستی ذمہ داری، گورنر

عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ریاستی ذمہ داری، گورنر

بلاامتیاز انصاف کی فراہمی سے معاشرے میں قانون پر اعتماد مزید مستحکم ہوگا انصاف عملی طور پر ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے ،سپریم کورٹ بار کے وفد سے گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ہارون الرشید کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی سمیت وکلا برادری کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ انصاف ایسا ہونا چاہیے جو صرف کتابوں اور عدالتی فیصلوں میں نہیں بلکہ عوام کو عملی طور پر ہوتا ہوا نظر آئے ، ہر شہری کو بلاامتیاز اور بروقت انصاف کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور مؤثر نظام انصاف ہی عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد مضبوط بناتا ہے۔

عوام کو فوری، شفاف اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی سے معاشرے میں قانون پر اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وکلا برادری آئین کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور شہریوں کے حقوق کے دفاع میں اہم کردار ادا کررہی ہے، مضبوط ریاست کے لیے ضروری ہے کہ قانون سب کے لیے یکساں ہو اور ہر شہری کو انصاف تک آسان رسائی حاصل ہو۔ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ انصاف میں تاخیر عوام کے اعتماد کو متاثر کرتی ہے ، بروقت انصاف ہی حقیقی معنوں میں قانون کی بالادستی کو یقینی بناتا ہے۔ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور آزاد و مؤثر نظام انصاف ہی ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے ۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہارون الرشید نے گورنر سندھ کے آئین و قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے عزم کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...