افغان میڈیکل طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے کا موقع دیا جائے ، پیما

افغان میڈیکل طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے کا موقع دیا جائے ، پیما

کراچی(این این آئی)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)نے پاکستان کی سرکاری و نجی میڈیکل یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم افغان طلبہ کی بے دخلی کے احکامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔

 حکومت سے انسانی اور تعلیمی بنیادوں پر فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔پیما کے قائم مقام مرکزی صدر پروفیسر محمد طیب نے کہا ہے کہ ایسے افغان طلبہ جن کی میڈیکل تعلیم اور تربیت جاری ہے اور جن کے تعلیمی و قانونی کوائف مکمل ہیں، انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ زیرِ تعلیم طلبہ کی تعلیم اچانک روکنے سے ان کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوجائے گا۔پروفیسر محمد طیب نے زور دیا کہ سیاسی تنازعات اور موجودہ حالات کو صحت، علاج، تعلیم اور طلبہ کے مستقبل پر اثرانداز نہیں ہونا چاہیے ۔ طلبہ کو اپنی پیشہ ورانہ تعلیم مکمل کرنے اور مستقبل سنوارنے کا موقع فراہم کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...