نصیر آباد:مبینہ گستاخ کی گرفتاری کیلئے تھانہ ڈیرہ کے سامنے مظاہرہ
نصیرآباد (نمائندہ دنیا)مبینہ صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی کرنیوالے گاؤں باغ کلہوڑو کے رہائشی صفدر کلہوڑو کی گرفتاری کیلئے۔۔۔
جمعیت علمائے اسلام تعلقہ نصیرآباد کی جانب سے تھانہ ڈیرہ پر دیا جانے والا احتجاج نصیرآباد انڈس ہائی وے پر منتقل کردیا گیا، جے یو آئی کے رہنماؤں قاری عثمان مغیری، قاری محمد اسحاق شیخ، زاہد تنیو اور دیگر نے کہا کہ گرفتار ملزم کو فرار کا موقع دینے اور کارروائی میں نااہلی پر ایس ایچ او ڈیرہ کیخلاف مظاہرہ ڈیرہ تھانے سے نصیرآباد انڈس ہائی وے تک منتقل کیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او نصیرآباد اور ڈیرہ کی ملزم کے والد اور بھائیوں کو گرفتار کرکے لاک اپ کے حوالے کرنے اور مبینہ ملزم پر مقدمہ درج کر کے جلد گرفتار کرنیکی یقین دہانی پردھرنا ختم کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments