لاڑکانہ:میئر کا 21 ستمبر کولاہوتی میلہ منعقد کرانے کااعلان
نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے ، تمام کونسل ممبران کوشرکت کی دعوت
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) میئر میونسپل کارپوریشن ایڈووکیٹ انور علی لہر نے کہا ہے کہ 21 ستمبر کو لاڑکانہ شہر کے پی ٹی ایس گراؤنڈ میں لاہوتی میلہ منعقد کیا جائیگا، جس میں ملک کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ میلے میں شرکت کیلئے کونسل کے تمام ممبران کو دعوت دیتا ہوں۔ میونسپل کارپوریشن کی ملکیت محفل ہوٹل میں قائم دکانوں یا ہوٹلوں کا کرایہ بڑھایا اور ممبران کی دی گئی تمام تجاویز پر عمل کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کونسل اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے محفل ہوٹل 70 ہزار روپے ماہانہ کرائے پر دیا تھا، تاہم تجویز ہے کہ اس کا کرایہ بڑھایا جائے تاکہ میونسپل کارپوریشن کی آمدنی میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ شہر کو روشن بنانے کیلئے سولر لائٹس لگائی گئی ہیں، تاہم ضروری ہے کہ انکی دیکھ بھال بھی کی جائے۔ ایم پی اے جمیل سومرو کی ہدایات پر ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں تاکہ سروے کرکے ہر یوسی میں 80 سے 100 لائٹس لگائی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments