ایڈیشنل آئی جی کی ایگلٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت

ایڈیشنل آئی جی کی ایگلٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایگلٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمانِ خاص شرکت کی۔۔۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو سلامی پیش کی۔کورس میں سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 544 پولیس اہلکاروں بشمول لیڈی کانسٹیبلز نے کامیابی سے تربیت مکمل کی۔تقریب میں ڈی آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جی ایسٹ، کمانڈنٹ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر، ایس ایس پی ملیر اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...