پٹرول پوری دنیا میں مہنگا ، پاکستان میں سستا ، گورنرسندھ
حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے ، نہال ہاشمیگورنر ہاؤس میں ملازمین کیلئے آنکھوں کے کیمپ کا افتتاح، خصوصی افراد میں اسناد تقسیم
کراچی(این این آئی)گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں پٹرول مہنگا ہے جبکہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے ، حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے اور عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے ۔گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس میں ملازمین کیلئے آگاہی و تشخیصی آنکھوں کے کیمپ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں گورنر ہاؤس کے تمام ملازمین کا آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا جائے گا، جس سے امراض چشم میں مبتلا افراد کو علاج کی سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کیمپ کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کی بڑی تعداد موجود ہے اور اس حوالے سے مختلف ادارے خدمات انجام دے رہے ہیں۔نہال ہاشمی نے کہا کہ حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے ، موجودہ حالات میں تمام ممالک مختلف مشکلات سے دوچار ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے ۔علاوہ ازیں گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے ڈس ایبلڈ ویلفئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ کانووکیشن تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پروگرام میں کامیابی حاصل کرنے والے 25 خصوصی افراد میں اسناد اور میڈلز تقسیم کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments