کمپنی کو حتمی ٹیکس نظام سے محروم کرنے کے خلاف ریفرنس مسترد

کمپنی کو حتمی ٹیکس نظام سے محروم کرنے کے خلاف ریفرنس مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے آئی ٹی سے متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کو انکم ٹیکس کے حتمی ٹیکس نظام سے محروم کرنے کے خلاف دائر ریفرنس مسترد کردیا۔

جسٹس آغا فیصل اور جسٹس شاہ نواز میمن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے قرار دیا کہ حتمی ٹیکس نظام سے فائدہ اٹھانے کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت مقررہ شرائط پوری کرنا لازمی ہے ، ودہولڈنگ ٹیکس گوشوارے جمع کرانا محض ایک رسمی یا طریقہ کار کی پابندی نہیں بلکہ حتمی ٹیکس نظام سے فائدہ اٹھانے کی بنیادی شرط ہے ۔ کمپنی نے ملازمین کی تنخواہوں اور جائیداد کے کرائے پر ٹیکس کی کٹوتی اور ادائیگی کی، تاہم جمع کرائے گئے گوشوارے میں ان کٹوتیوں کو ظاہر نہیں کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...