نقیب قتل کیس میں مقدمہ اندراج کے خلاف درخواست نمٹادی

نقیب قتل کیس میں مقدمہ اندراج کے خلاف درخواست نمٹادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایچ او شعیب شوٹر سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کی مقدمہ اندراج کے خلاف درخواست واپس لینے کی استدعا پر نمٹا دی۔

سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ حبیب احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ تمام متعلقہ پولیس اہلکار مقدمے میں بری ہوچکے ہیں، جس کے بعد مقدمہ اندراج کے خلاف دائر درخواست غیر مؤثر ہوگئی ہے ، لہٰذا درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے ۔ واضح رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار سمیت 25 سے زائد پولیس اہلکار بری ہوچکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...