میرپور خاص:پٹرول یونٹ میں آتشزدگی سے جھلسنے والا چوکیدار چل بسا

میرپور خاص:پٹرول یونٹ میں آتشزدگی سے جھلسنے والا چوکیدار چل بسا

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)غیر قانونی پٹرول پمپ میں آتشزدگی کے واقعے کے دوران زخمی ہونے والا مارکیٹ کا چوکیدار رب نواز سولنگی انتقال کر گیا۔۔۔

 جبکہ باقی 6 زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے ، آتشزدگی کے نتیجے میں دکان پر کام کرنیوالے افراد، راہگیر اور آگ بجھانے کیلئے پہنچنے والے فائر بریگیڈ کے عملے کے دو اہلکاروں کیلاش اور نند لال سمیت مارکیٹ کے چوکیدار رب نواز سولنگی سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تھے ۔ تمام زخمیوں کو حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا زخمیوں میں شامل مارکیٹ کے چوکیدار رب نواز سولنگی ہفتے کوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا جبکہ میونسپل ملازم کیلاش سمیت 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...