میرپور خاص:70سالہ قدیم آبادی کے مکینوں کوبیدخلی کے نوٹسز

میرپور خاص:70سالہ قدیم آبادی کے مکینوں کوبیدخلی کے نوٹسز

محکمہ ریونیو نے جاری کئے ، متاثرین کا احتجاج، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کامطالبہجونیجو دور میں الاٹ کالونی کوبااثر افراد کے کہنے پرنوٹسز جاری کئے گئے ، متاثرین

میرپورخاص(بیورو رپورٹ)عمرکوٹ روڈ پر واقع 70 سالہ قدیم سائیں داد لانگھانی کالونی کے رہائشیوں نے مبینہ طور پر بااثر افراد کے کہنے پر محکمہ ریونیو کی جانب سے گھر خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے جانے کیخلاف مظاہرہ کیا، اس موقع پر سائیں داد لانگھانی، طالب قریشی، نسیمہ اور دیگر نے صحافیوں سے کو بتایا کہ ان کی کالونی 70 سال سے آباد ہے ، جسے سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کے دور میں الاٹ کیا گیا تھا، ان کے مطابق ان کے پاس سرکاری اسکیم کے تحت گھروں اور زمین کی ملکیت یا الاٹمنٹ سے متعلق ضروری دستاویزات بھی موجود ہیں، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ بعض بااثر بلڈرز محکمہ ریونیو کے عملے کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کرکے ان کی قدیم آبادی کو مسمار کرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری کی جانب سے گھر خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے جس کے خلاف انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ مظاہرین کے مطابق عدالت نے ان کے گھروں کو مسمار کرنے کیخلاف حکمِ امتناع جاری کیا ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری کی جانب سے انہیں پیر کے روز گھر خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ گھر مسمار کرنے کا عمل فوری روکا جائے ، عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...