محراب پور:حادثات نے 2جانیں لے لیں، گروہی تصادم میں 2زخمی

محراب پور:حادثات نے 2جانیں لے لیں، گروہی تصادم میں 2زخمی

محراب پور(نمائندہ دنیا)قومی شاہراہ پر المہران ہوٹل کے پاس روڈ کراس کرتے ہوئے 20 سالہ نوجوان سلیم اللہ لاشاری ولد عبد الکریم لاشاری ٹرالر کی زر میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

 جبکہ سوئی گیس پولیس چوکی کی حدود میں مہران ہائی وے پر گاؤں بیڑو خان شر کے پاس ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق زخمیوں کو گمس اسپتال گمبٹ منتقل کیا جہاں پر احسان پیرزادہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بھریا روڈ تھانے کی حدود میں مبینہ طور پر ایک فریق کی جانب سے شو روم پر حملے کے نتیجے میں شو روم مالک اصغر بروہی اور انور بروہی زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...